دارالحکومت کے بڑے ہسپتال کی خستہ حالی دیکھ کر وزیر اعظم پریشان

0

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کا اچانک صبح سویرے بغیر پروٹوکول کے امبوایمزہسپتال کا دورہ

مظفرآباد (سٹاف روپورٹر)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انورالحق نے آج صبح 5 بجے بغیر اطلاع اور بغیر پروٹوکول امبور ایمز ہسپتال کا دورہ کیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گائنی اور ایمرجنسی مکمل مفت کی جائے اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ان کے پاس مفت سروسز کے لئے بجٹ ہی نہیں موقع پر موجود عملہ اور ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو اسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا، اور بتایا کہ ہسپتال کا سالانہ بجٹ 90 کروڑ ہے مگر دارالحکومت کے اس مرکزی ہسپتال میں سی ٹی سکین اور نہ ہی ایم۔آر۔آئی کی سہولت موجود ہے. مریضوں کے لواحقین نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ کہ اس ہسپتال کو بھی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے وزیراعظم ایمز کی مشکلات پر حیران بھی ہوئے آج تک مظفرآباد کے کسی عوامی نمائندے نے ان ضروری سہولتوں کو وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی کوئ زحمت نہیں کی ، وزیراعظم نے ایمز کو جملہ مشینری اور بجٹ فراہمی کا یقین دلایا اور کہا کہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہیئے ڈاکٹرز مسیحا بن کر خدمت خلق جاری رکھیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.