صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت آزاد کشمیر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، کرنل (ر) محمد معروف
میرپور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیرکے سپیشل ایڈوائزر کرنل (ر) محمد معروف نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت آزاد کشمیر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔جدید دور میں کھیلوں سے ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے کھیلوں کے فروغ سے جہاں ذہنوں کو جلا ملتی ہے وہاں جسمانی بیماریوں کا سدباب ہوتا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیرکے سپیشل ایڈوائزر کرنل (ر) محمد معروف یہاں بنگڑیلہ بینسی میں تیسرے سپورٹس فیسٹیول میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے۔فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے شاندار مقابلے ہوئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں شیلڈ زاور ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر سابق امیدوار تیمور علی خان ایڈووکیٹ و دیگرمعززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیرکے سپیشل ایڈوائزر کرنل (ر) محمد معروف نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایات پر آزاد کشمیر بھر میں کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔کھیل کے میدانوں میں تمام جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔حکومت سپورٹس آرگنائیزیشن کو تما م سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
