سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا: نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا: نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے پہلے خطاب میں اہم اصلاحات کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسپشل سیکرٹری اور سینیئر سیکرٹری کے عہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ سیکرٹریز کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی۔
وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کریں گے اور ان کے دور میں کاموں میں تاخیر نہیں ہوگی۔ انہوں نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے برابر کے مواقع فراہم کرنے، عدالتی اصلاحات اور گریڈ ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں گے اور ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات پر بات کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ چھ سات ماہ میں اپنے وعدے پورے نہ کر سکے تو اگلی حکومت میں ایم ایل اے کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔