عالمی قرارداروں پرعمل درآمد نہ ہونے کیخلاف آزادکشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے

0

بھمبر(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پربھارت کے خلاف 5 جنوری 2024 کو ضلع بھمبرکی تینوں تحصیلوں سماہنی،برنالہ بھمبر میں بھرپور احتجاجی کئے گئے،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے مرکزی سطح پر ہونے والے احتجاج و ریلی کی قیادت کی،ایل او سی سماہنی سیکٹرمیں پرنسپل راجہ بڈھے خان کالج پروفیسرراجہ افتخار تحصیلدارمحمدعثمقن جبکہ برنالہ میں ایس ڈی ایم مزمل حسین نےریلی کی قیادت کی،شرکاء نے بینرزاٹھا کر بھارت مخالف نعرے بازی کی، حریت راہنماوں کی آزادی کامطالبہ کیاگیا،کشمیریوں پر ظلم بند کرنے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی دعا،مسلح افواج پاکستان کے حق میں نعرےبازی کی گئی۔احتجاجی مظاہروں و ریلیز میں تمام مکاتب فکر سے کثیر افراد شریک ہوئے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کامطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،انوارالحق کاکڑ

Leave A Reply

Your email address will not be published.