چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، 52 ممبران ضلع کونسل مظفرآباد میں سے 48 ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

دو بیرون ملک ہونے اور دو ممبران ذاتی مصروفیات کے باعث شریک نہیں ہو سکے ، اس ضمن میں جملہ سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی ، ن لیگ ,مسلم کانفرنس ، جے کے پی پی اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی جانب سے ایک قرار داد/ تحریک پیش کی گئی جسمیں کہا گیا تھا کہ چیئرمین سردار امتیاز احمد عباسی اور وائس چیئرمین راجہ ناصر لطیف ہر اعتباد کا اظہار کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ریاست چلانی ہے تو سب کو قومی خزانے میں حصہ ڈالناہوگا،وزیراعظم آزادکشمیر
ان کے حق میں ووٹ اور مخالفت میں کون ووٹ دے گا جس پر ایوان میں موجود سو فیصد ممبران نے امتیاز احمد عباسی اور ناصر لطیف پر ہاتھ کھڑے کر کے اعتماد کا اظہار کیا اور تحریری طور پر بھی لکھ کر دستخط بھی کئے۔
اس طرح قرارداد کے ذریعہ اور بعدازاں اپنے دستخط سے چیئرمین سردار امتیاز عباسی اور وائس چیئرمین راجہ ناصر لطیف پر اعتماد کا اظہار کیا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے آرڈینس کے مطابق انہیں 36ووٹ درکار تھے
جبکہ 52کے ایوان میں 48 حاضر ممبران نے اعتماد کا ووٹ ڈالا،گزشتہ روز کمیٹی روم بلاک نمبر 4میں منعقدہ اجلاس میں ضلع کونسل کا بجٹ پیش کیا گیا اس سے قبل پیپلز پارٹی،ن لیگ،مسلم کانفرنس،جموں وکشمیر پیپلز پارٹی،تحریک انصاف فاروڈ بلاک سمیت جملہ جماعتوں کے ممبران ضلع کونسل نے متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت کے آرڈینس پر افسوس کا اظہار کیا اور قرداد پیش کی۔
جس میں ان کا موقف تھا حکومت وزرا ء اور ممبران اسمبلی کی طرح انہیں بھی عوام کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے تاہم ایوان میں بیٹھے لوگ ہمیں اپنا مد مقابل اور مخالف سمجھتے ہیں حالانکہ ہم بنیادی جمہوریت ہیں اور ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہے۔
