sui northern 1

کامیابیاں عملے کے پرجوش عزم اور اجتماعی محنت کا نتیجہ،صدرآزادکشمیر بینک

0
Social Wallet protection 2

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)بینک آف آزاد جموں وکشمیر کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد شہزاد میر نےبینک کی غیر معمولی کامیابیوں کو اللہ کی مہربانی، عملے کے پرجوش عزم اور اجتماعی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

sui northern 2

ششماہی کلوز گ کے موقع پر نگراں دفاتر کا دودہ اور بزنس سے متعلق مختلف اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینک کی پوری ٹیم نے ہیڈ آفس میں نگرانی اورفیلڈ میں کارکردگی کا بھرپورمظاہرہ کیا ہے۔ ہماری تاریخی کامیابیوں سے ہماری مالی ساکھ میں مثبت اضافہ ہو رہا ہے۔ہم، الحمدللہ، اسلام آباد میں اپنا بینک آفس قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے لیے شیڈول بینک کا درجہ حاصل کرنے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔

ایک اور قابل ستائش سنگ میل جو بینک نے پورا کیا ہے وہ 38 ارب روپے کا بہت بڑا ڈیپازٹس ہندسہ ہے جو واقعی ایک تاریخی اور ناقابل یقین کامیابی ہے۔ بینک کے آپریٹنگ منافع میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔ بینک کے اثاثے 45 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

پوری ٹیم کی محنت اور نتیجہ خیز کوششوں کے اعتراف میں انھوں نے بینک کے تمام عملے کے لئےخصوصی اعزازیہ کا اعلان کیا۔ انھوں نےآزاد جموں و کشمیر کی حکومت، بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، خاص طور پر چیئرمین کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی راہنمائی میں بینک کی کامیابی کاسفر تیز تر کر دیا جائے گا۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

Leave A Reply

Your email address will not be published.