sui northern 1

راولاکوٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

0
Social Wallet protection 2

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)راولاکوٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا گیا سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عمر احمد شاہ نے افتتاح کے بعد پارک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ان کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی کے قیام سے یہاں کے نوجوانوں کو نہ صرف روز گار کی فراہمی ہو گی بلکہ وہ آئی ٹی کے میدان میں بین الااقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں گےتاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کیے جاسکیں پونچھ یونیورسٹی کے اپر کیمپس میں ایک کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے مکمل ہونے والے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کے بعد مختلف شعبہ جات کے معائنے کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

sui northern 2

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد جموں وکشمیر کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان، ڈی آئی جی پونچھ ریجن شہریار سکندر،رجسٹرار یونیورسٹی عبدالرؤف خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن سعداللہ خان،شعبہ آئی ٹی کے پروفیسر زاور اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس سے قبل جب مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایس سی او یونیورسٹی پہنچے تو انھیں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کے شعبوں کے قیام اور آلات کی تنصیب پر اٹھنے والے اخراجات طلبہ و طالبات کے لیے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئ ڈی جی ایس سی او نے مختصر عرصہ میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کو مکمل کرنے پر آفیسران اور ایس سی او ٹیکنکل سٹاف کی تعریف کی انھو ں نے کہا کہ یہ یہاں کی نوجوان نسل کے لیے آرمی چیف کے ویژن مطابق ہم کوشش کریں گے کہ پونچھ ڈویژن کے دیگر اضلاع اور تحصیلوں میں اس نوعیت کی سہولیات مہیا کی جائیں انھوں نے واضع کیا کہ ہم موجودہ نوجوان نسل کو اسی صورت میں یہ سہولتیں فراہم کر سکیں گے جب انتظامیہ کی سطح پر مکمل تعاون حاصل ہو گا انھوں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں مل کر مشنری جذبے سے کام کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ اس طرح کے سافٹ وئیر سنٹر کے قیام سے نہ صرف شہری علاقوں کے نوجوان مستفید ہو ں گے بلکہ دیہی علاقوں کے بچوں کو بھی یہ جدید سہولت کی فراہمی کے لیے بھی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

اس موقع پر گفنگو کرتے ہوئے کمشنر پونچھ ڈویژن سردار محمد وحید خان نے کہا کہ سافٹ وئیر پارکس کے قیام سے بے روزگاری میں کمی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر ہم دنیا کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن کو اس طرح کے مراکز قائم کرنے کے لیے بھر پور تعاون کریں گے تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کیے جاسکیں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹر ار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف اور دیگر اساتذہ نے SCO کی طرف سے پونچھ کے نوجوان طلباء اور طالبات کے لیے اس طرح کی سہولیات کی فراہمی اور جدید آلات کی خریداری میں مدد دینے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس سے اس علاقے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اور نوجوانوں کی سوچ اور فکر میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو ں گی ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے کہا کہ ہم اس علاقہ کو آئی ٹی کے میدان میں ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائین گے انھوں نے ایس سی او کے ساتھ یونیورسٹی اور انتظامیہ کے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پونچھ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ علاقہ آئی ٹی کے میدان میں نمایاں ترقی کر سکے پارک میں موجود ریسرچرز اور آئی ٹی پروفیشنلز نے ایس سی او کے اقدام کو سراہا اور اسے آزادکشمیر کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.