آزاد کشمیر

ٹیکسز کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوناچاہیئے،وزیراعظم آزادکشمیر

دھیرکوٹ(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ گڈ گورنس کا اصل مقصد عوام کے ٹیکسز کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہے . اگر عوام کی بہتری کرنی ہے تو اپنی ذات, برادری اور قبیلہ کو چھوڑ کر عوام کی خدمت کرنی ہے. 16 ارب روپے کا خسارہ 32 ارب کے کریڈٹ میں بدل دیا ہے. شاہرات میں 19 ارب روپے خرچ ہوئے 19 پیسے کی بھی بددیانتی نہیں ہوئی.ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے راجہ مبشر اعجاز کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزراء حکومت سردار جاوید ایوب خان, راجہ فیصل ممتاز راٹھور, مظہر سعید شاہ, سردار عامر الطاف خان, میاں عبدالوحید, چوہدری قاسم مجید, جاوید اقبال بڈھانوی, نثار انصر ابدالی اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی. استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کی پسماندگی دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے وہ انشاء اللہ پوری کریں گے. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کسی سول وار کا متحمل نہیں ہو سکتا اخلاق رواداری اور مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہی دانشمندی ہے کوئی کسی نظریے سے منسلک ہو مجھے کوئی غرض نہیں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کا داعی ہوں بلدیاتی نمائندگان کی جنگ میں نے خود سے زیادہ لڑی ہے،عوام کی تکلیف کے جو دن گزرے ہیں ان پہ معزرت کرتا ہوں، حکومت کو چھ سات ماہ موقع دیں آزادکشمیر میں ترقی کا پہیہ چل جاے گا ریاستی اداروں کو بہتر بنا رہے ہیں ۔

اداروں کی مضبوطی ریاست کے مفاد میں ہے، آزادکشمیر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں وہ حقوق کے ساتھ اپنے فرائض پر بھی توجہ دیں،ریاست میں اگر ہر چیز سستی مانگیں گے تو ٹیکس کون دے گا پورے آزادکشمیر میں سالانہ 11 کروڑ ٹیکس جمع ہو رہا ہے، کچھ دوست طعنہ دیتے ہیں کہ ہمارے ٹیکس پہ عیاشی ہو رہی ہے، اگر ہم سب نے قومی ذمہ داری ادا نہ کی تو پھر ریاست میں افراتفری پیدا ہو گی،نفرت پالنی دنیا کا سب سے آسان کام ہے محبت پھیلائیں یہی سب کے لیے بہتری ہے ،14 ماہ کی حکومت میں ایک روپے کی کرپشن رپورٹ نہیں ہوئی،خزانے میں جونہی فنڈز آے بلدیاتی نمائندگان کو ایک ارب دے دیا،ہر چیز کاحل احتجاج نہیں یہ رویے ہماری نسلوں میں منتقل ہونگے،موجودہ بجٹ میں وسائل آ چکے ہیں ناگزیر سڑکات،سکولز،کالجز ہر صورت بنائیں گے، دھیرکوٹ کی سڑکات اور سکول کالجز بجٹ میں شامل کریں گے،جعلی اعلانات کے سخت خلاف ہوں جب عملی کام زمین پہ شروع ہوا میں یہاں آ کر جلسہ کروں گا ۔ اعلانات کا قائل نہیں ہوں زمین پر عملی کام ہوتے ہوے نظر آئیں گے۔اس سے پہلے جب وزیراعظم دھیرکوٹ پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button