ویسٹرن بائی پاس روڈ گوجرہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیاگیا
مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی) کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی ہدایت پر ویسٹرن بائی پاس روڈ گوجرہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ، ایوارڈ شدہ رقبہ پر تعمیر ، غیر قانونی تھڑوں ، شلٹرز کو مسمار کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ کی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد چوہدری قمر اور پٹواری حلقہ گوجرہ میر ممتاز نے ویسٹرن بائی پاس گوجرہ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایواڈ شدہ رقبہ پر تعمیرات سمیت غیر قانونی قائم کردہ شیلٹر اور تھڑوں کو مسمار کردیا مسمارگی کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔
آپریشن کے دوران اہم شاہراہ پر قائم تھڑوں کو بھی مسمار کیا گیا جو نہ صرف تجاوزات کے زمرے میں آتی تھی بلکہ ٹریفک میں خلل کا بھی سبب بن رہے تھے
