ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد

0

بھمبر(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے سپرننڈنٹ پولیس راجہ اظہراقبال کے ہمراہ پولیس مجسٹریٹس اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد،امن و امان کی صورتحال،پرائس کنڑول،ٹریفک،تجاوزات کے خاتمہ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔شرکاء اجلاس سے تجاویز کے بعد متفقہ فیصلہ جات کئے گئے۔حکومت آزادکشمیر،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس کے احکامات پرضلع میں ہر صورت و امان برقراررکھنے،انتظامی امور کے لئےپلان آف ایکشن مرتب کیاگیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جملہ ایس ڈی ایم صاحبان،ڈی ایس پیز،افسرمال ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،تحصیلداران،پولیس ایچ اوز،ٹریفک انچارج و دیگر افسران کو کہاکہ جملہ سرکاری مشینیری حالیہ دنوں میں متحرک رہے گی ۔امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔آٹا کی شفاف ترسیل جاری ہے۔بجلی بلات سمیت دیگر معاملات پرعوامی ریلیف کے لیے حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں ۔ضلع بھمبر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق اورسینیروزیر /وزیرداخلہ کرنل وقاراحمدنور کا آبائی ضلع ہے۔

اسلئے تمام افسران و سرکاری مشینیری کی دہری ذمہ داری ہے۔ضلعی انتظامیہ ہرصورت عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے گی۔

حکومت کے بڑے اقدامات سے مافیاز اور شرپسند عناصر کو پریشانی ہےجس پر افسران کومحتاط رہنا ہوگا،ٹریفک کنٹرول تجاوزات کا خاتمہ کریں،پرائس کنٹرول پر مجسٹریٹس مزید متحرک ہوں،فینسی لائٹس پولیس لائٹس کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں۔لاوڈ سپیکرایکٹ پر عمل درآمد کرائیں۔پٹرولنگ کریں۔

نان کسٹم گاڑیوں کی چیکنگ کریں۔تمام مجسٹریٹس بازار کی روزانہ بازار کی پڑتال کریں۔رپورٹ دیں۔

سپرننڈنٹ پولیس راجہ اظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران سے کہاکہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں،بہترحکمت عملی کے ساتھ جرائم پر قابو پائیں،تمام عملے کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ ہیں۔داخلی خارجی رستوں پرپٹرتال،مشکوک افراد پر نظر رکھیں،نیشنل ایکشن پلان پرعمل کریں۔اہم تنصیبات کی نگرانی ،سرکاری عمارتوں کی نگرانی سمیت بازاروں،تجارتی مراکز کی نگرانی کریں۔عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں۔

رینٹ ایکٹ پرعمل درآمدکرائیں۔نقص امن کے حوالہ سے کاروائی کریں،روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ دیں۔ٹریفک انچارج روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں۔
اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایم،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز و دیگر شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.