آزادکشمیر،انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19بوائز فٹبال ٹورنامنٹ کاافتتاح 27اپریل کو ہوگا
بھمبر(نیوزڈیسک)اے ڈی سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری کمال سبحانی کاکہناہے کہ سپورٹس بورڈ آزاد جمون وکشمیر کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19بوائز فٹبال ٹورنامنٹ2024کا باقاعدہ افتتاح 27اپریل کووزیر ،ثقافت،کھیل و امور نوجوانان أزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عاصم شریف بٹ کریں گے۔

افتتاحی تقریب ملک باز سٹیڈیم بھمبر میں منعقد ہو گی۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ تہزیب النسأ , ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان ، مقامی کمیونٹی بھی شریک ھو گی انہوں نے کہاہے کہ کھیلوں کے انعقاد سے معاشرے صحت مند رہتے ہیں۔کھیلوں کے انعقاد سے اخوت،محبت و بھائی چارگی کو فروغ دیا جائے۔ایسے ایونٹس کے انعقاد کا مقصد علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ أزاد جموں کشمیر میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ھو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم گراؤنڈز کو آباد کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کھیلوں کو فروغ دینے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی بہتر صحت اور نشونما کی خاطر کھیلوں اور ورزش کو معمول بنایا کریں۔اس طرح کے ایونٹس میں والدین خصوصی طور پر اپنے بچوں کو لے کر آئیں اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کرائیں تاکہ بچے موبائل اور دیگر سوشل میڈیا سے نکل کر اپنی اچھی صحت کی فکر کرسکیں ۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھلی فضا میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز رہیں اور اپنی ذہنی نشونما کی بہتری کیلئے وقت ضرور نکالیں۔یاد رہے کہ اس ایونٹ میں مظفرأباد، نیلم،جہلم ویلی ، باغ ،پونچھ، حویلی ،سدہنوتی ، کوٹلی،میر پور اور بھمبر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ایونٹ یکم مئ تک جاری رہے گا۔
