وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے فلاحی ریاست کے قیام کے لیےعملی اقدامات کئے ہیں،ثاقب بشیر
مظفرآباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے فلاحی ریاست کے قیام کے لیےعملی اقدامات کئے ہیں۔

وزیراعظم نے ریاست بھر کے غربت میں پسے افراد, بیوہ , یتیم, بے سہارا اور معذور افراد کی مالی و معاشی مدد کے لیے سوشل پروٹیکشن ٹرسٹ فنڈ قاٸم کرنے سے عوام کا دل جیت لیاہے۔ آزادکشمیر حکومت کے قیام سے لے کر اب تک موجودہ وزیراعظم واحد حکمران ہیں جنہیں اس کارخیر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
یہ ٹرسٹ بلا تخیص معاشرے کے تمام مستحق افراد کو گھر بیٹھے ایک معقول رقم ماہانہ بنیادوں پر فراہم کیا کرے گا۔
کونسلر ثاقب بشیربٹ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ریاست کے یتیم بچے جو اخراجات اور وساٸل کی عدم دستیابی کے باعث تعلیم جیسی دولت سے بہرہ مند نہیں ہوپاتے تھے وہ بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں گے۔ بیوہ خواتین اور بے آسرہ بزرگ شہریوں کے مساٸل اور پریشانی میں کمی واقع ہوگی۔
معذور افراد بھی اب مالی و معاشی طور پہ کسی کے محتاج نہیں رہیں گے۔وزیراعظم نے حقیقی فلاحی ریاست کے قیام کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ چوہدری انوارلحق نے اپنے ووٹرز اور چاہنے والوں کے سر فخرسے بلند کردٸیے ہیں۔
آزادکشمیر کے عوام کو پہلی بار ہمدرد , درد دل رکھنے والا اورایماندار وزیراعظم ملا ہےجو عوامی امنگوں سے بڑھ کر عوام کے مساٸل کے حل اور فلاح کے لیے کوشاں ہے۔
