ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

گلگت سے اغواء فلک نورکی بازیابی کے لئے مظاہرین سراپا احتجاج

گلگت(نیوزڈیسک)گلگت سے اغواء کی گئی فلک نورکی بازیابی کے لئے مظاہرین سراپا احتجاج ہیں جبکہ پولیس تقریبا دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ملزمان کو گرفتار اور بچی کوبازیاب نہیں کراسکی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے کہاکہ فلک نور ایک محنت کش اور مزدور باپ کی بیٹی ہے، اسکا اغواء ہوا ہے اور زبردستی اسکی ویڈیوز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر دی جا رہی ہیں،

مظاہرین کے مطابق اسکی عمر نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 12 سال کے قریب ہے، اس بچی کو عدالت میں پیش کریں اور والدین کے حوالے کریں ۔

بارہ سال کی عمر میں کونسا نکاح ہوتا ہے؟ یہ نہ قانون میں ہے نہ شریعت میں ، ہمارے ادارے اتنے بے بس اور بے حس کیوں نظر آ رہے ہیں ؟ کیوں ہمارے حکومتی عہدے داران کو یہ سب مذاق لگ رہا ہے خدا نہ کرے کل آپکی بیٹی کے ساتھ ایسا ہو ؟ یہ تو مغویوں کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے۔

مظاہرین نے کہاکہ یہ عجیب مذاق ہے کسی غریب کی بچی اغوا ہو پھر زبردستی نکاح کا ڈھونگ رچایا جائے، پولیس اس کے والد کی مدد نہ کرے ، پھر ہماری حکومت کے لوگ پریس کانفرنس کریں ،کوئی شرم ہوتی ہے۔کون اس بچی کے والدین کو انصاف دیگا ؟

خریف کی فصلوں کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button