ایڈیٹوریلتازہ ترینکھیل

پی سی بھی کی موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جو ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

تحلیل کی گئی سلیکشن کمیٹی میں وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں توصیف احمد، وجاہت اللّٰہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے۔

علاوہ ازیں کامران اکمل اور راؤ افتخار کنسلٹنٹ ممبر اور حسن مظفر چیمہ منیجر انالسٹ کے طور پر شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمےداریاں ملنے کا امکان ہے  جبکہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button