لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی وارننگ کے باوجود خواتین پرتشدد کے واقعات میں کمی نہ آسکی، گزشتہ 3 دنوں میں 28 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 3 دن میں خواتین پر تشدد کے 28 واقعات سامنے آئے، جس میں سے 4 خواتین کوجنسی ذیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
لاہور کی قراۃ العین پر جہیز کا تقاضہ پورا نہ کرنے پر سُسرالیوں نے تشدد کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ساندہ میں کنول کوشوہراورسُسرالیوں نے پیٹ ڈالا گیا تھا۔
جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سبزہ زارمیں بھی سسرالی رشتہ دار بہو کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
گرین ٹاؤن میں بھی شوہر اور سسر نے خاتون کا سرمونڈ دیا۔
جبکہ نواب ٹاؤن میں طالبہ کو کلاس فیلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون سے زیادتی کی گئی۔
پنجاب پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا گا۔
