لاہور(نیوزڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب جاری ہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سول اعزازات پیش کر رہے ہیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن تقریب میں سول اعزازات دے رہے ہیں۔
قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی مختلف شخصیات کو اعزازات دے رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا، ان کو سی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کو 2022ء میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کے اعتراف میں بھی ایوارڈ دیا گیا، منصوبہ بندی کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر بھی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔
