ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

عطااللہ تارڑ کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوںحملے کی مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے شہداکے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔

ہفتہ کو جاری بیان میں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک بزدلا نہ اور قابل مذمت فعل ہے، پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت عوام کے ساتھ مل کر آخری حد تک جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ شہداءاور قومی اداروں کے خلاف گھٹیا مہم چلانے سے صاف پتہ چل جاتا ہے کہ پی ٹی آئی غیرملکی چندے پر کیوں پل اور چل رہی ہے

یہ ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے پاکستان کے دشمن اور دہشت گرد خوش ہوں

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرکے انہوں نے پاکستان کے معاشی محاذ پر حملہ کیا

آج قوم کے بیٹوں کی شہادتوں پر توہین آمیز اور قابل مذمت رویہ اپنا کر دہشت گردی کے محاذ پر دہشت گردوں کا ساتھ دیا

ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان کے مفادات اور شہداء کی قربانیوں سے کوئی سروکار نہیں

ان شر پسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ نہ سیاسی جماعت ہے نہ ہی یہ سیاسی کارکن ہیں، یہ صرف فسادی اور لشکری ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button