ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

پرویز الہٰی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست، جسٹس شہباز رضوی کی سماعت سے معذرت

لاہور(نیوزڈیاسک)لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس ارسال کر دی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں آئی جی پنجاب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

پرویز الہٰی نے استدعا کی ہے کہ عدالت درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button