اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور جماعت اسلامی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ارکان نے صدراتی انتخاب میں حصہ نہیں لیا اور انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔
معاون خصوصی عبدالکریم کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی یہی تاریخ رہی ہے، جے یو آئی بائیکاٹ ہی کرتی ہے۔
دوسری طرف جماعت اسلامی نے بھی صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔
جماعت اسلامی کی طرف سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔