پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب متحرک،قائم پناہ گاہوں کاتفصیلی ریکارڈمانگ لیا
لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےصوبےمیں قائم پناہ گاہوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےلاہورکی5پناہ گاہوں سمیت 25کی تفصیلات طلب کرتےہوئےپناہ گاہوں میں قیام کرنے والے افراد اور ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کیں۔
پناہ گاہوں میں منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد کی رہنے کی شکایات ہے۔
یادرہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حلف اٹھانے کے بعد سے متحریک ہیں اور روازنہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔