پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کمر کی کامیاب سرجری کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی اور انہوں نے نیوزی لینڈ جانے کے بجائے لاہور میں ہی علاج کروانے کو ترجیح دی۔
بھارت میں ڈیجیٹل سنسرشپ میں اضافہ، روزانہ سینکڑوں مواد ہٹانے کے نوٹس جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے ان کی سرجری کامیابی سے مکمل کی ہے اور انہیں دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد مائیک ہیسن واپس نیوزی لینڈ روانہ ہو جائیں گے۔