او جی ڈی سی نے اپنی جاری کامیابیوں کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق یہ دریافت تھل بلاک میں کھودے گئے بلیٹنگ-1 نامی کنویں سے ہوئی ہے۔
بھارت میں ڈیجیٹل سنسرشپ میں اضافہ، روزانہ سینکڑوں مواد ہٹانے کے نوٹس جاری
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 65 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کنویں کو کامیابی کے ساتھ 4,004 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ تھل جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی کے ساتھ پی پی ایل، پی او ایل، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی شراکت دار ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس دریافت سے مقامی وسائل کے ذریعے پاکستان کی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور طلب و رسد کے درمیان فرق کم ہوگا۔
یہ بیان او جی ڈی سی کے منیجر ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ذیشان زیدی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔