مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

0

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف مٍظفرآباد میں‌احتجاجی مظاہر کیا گیا.مظاہر ے میں شرکاء نے ہندوستان کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے.ریلی کی قیادت وزیر جموں و کشمیر لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم نے کی .ریلی سے سیکرٹری جموں کشمیر لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ، ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ سجاد خان، مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ ، پیپلز پارٹی کے راہنما شائق گیلانی ، ممبر ضلع کونسل ندیم ممتاز میر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ہندوستان دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں امن کا پیغام دیکر دنیا کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے.دس لاکھ فوج تعینات کر کے لوگوں کے نقل وحمل پر پابندی لگا کر مودی کا دورہ کروایا جا رہا ہے.مودی پورے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں ہندتوا ایجنڈا کی تکمیل کر رہا ہے.کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہندوستان کے اقدامات کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کر سکتے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.