sui northern 1

حضرت پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارکاسالانہ عرس مبارک جاری

0
Social Wallet protection 2

(کھڑی شریف ) حضرت پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس 24/25 فروری 2024 بروز ہفتہ اتوار حسب سابق بھر پور انداز سے منایا جا رہا ہے۔ عرس پاک کی جملہ تقریبات سجادہ نشین دربارِ عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش صاحب کی سرپرستی میں پیرا شاہ ہاؤس کھڑی شریف پر منعقد کی جائیں گی۔ عرس کی تقریبات کو بطریق احسن سرانجام دینے کے لئے پیرا شاہ ہاؤس کھڑی شریف میں سجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش صاحب کی صدارت میں خدام و منتظمین کو طلب کر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 24 فروری بروز ہفتہ بعد نمازِ عصر تلاوت قرآن پاک وختمات سے کیا جائے گا۔ بعد نماز مغرب محفل ذکر و نعت ہوگی بعد ازاں مزار غازی قلندر پر غسل، چادر پوشی و گل پاشی کی تقریب ہو گی۔ بعد نماز عشاء محفل وعظ و تبلیغ ہو گی۔ 25 فروری بروز اتوار بعد نماز فجر تلاوتِ قرآن مجید اور ختمات کی محفل ہوگی۔ دن 10 بجے تا نمازِ ظہر وعظ و تبلیغ کی محفل ہوگی۔ ظہر تا مغرب قافلوں کی آمد و استقبال اورسجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش صاحب سے زائرین کی ملاقات کا سلسلہ ہوگا۔ بعد نمازِ مغرب پیرا شاہ ہاؤس پر عظیم الشان تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ملک کے نامور علماء ومشائخ کی شرکت متوقع ہے۔ شب 10 بجے محفل سماع ہوگی اور بوقت فجر سجادہ نشین اختتامی دعا فرمائیں گے۔ عرس کے ایام میں پیرا شاہ ہاؤس کھڑی شریف پر لنگر اور دودھ کی سبیل کا سلسلہ 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.