Gas Leakage Web ad 1

صبح آنکھ کھلتے ہی موبائل دیکھنے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ

صبح آنکھ کھلتے ہی موبائل دیکھنے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ

0

موجودہ دور میں موبائل فون انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے اور زیادہ تر افراد دن بھر وقفے وقفے سے اپنی اسکرین دیکھتے رہتے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کو آسان بنایا ہے، وہیں اس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے باعث صحت اور روزمرہ معمولات پر مختلف منفی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے متعلق کیے گئے ایک سروے میں اس عادت کے حوالے سے تشویش ناک رجحان سامنے آیا ہے۔ سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ تقریباً 84 فیصد موبائل صارفین صبح نیند سے بیدار ہونے کے فوراً بعد یا پندرہ منٹ کے اندر ہی اپنا موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

گھروں کی تعمیر کے لیے جدید روبوٹ ٹیکنالوجی متعارف

ماہرین صحت کے مطابق یہ عادت انسانی دماغ پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہوتا ہے تو ابتدا میں اس کا دماغ ڈیلٹا اسٹیٹ یعنی گہرے سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔ اس کے بعد دماغ بتدریج الفا اسٹیٹ میں داخل ہوتا ہے، جس میں انسان بظاہر جاگ چکا ہوتا ہے لیکن ذہن ابھی مکمل طور پر متحرک نہیں ہوتا۔ بعد میں دماغ بیٹا اسٹیٹ تک پہنچتا ہے جہاں وہ پوری طرح فعال ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی فرد جاگتے ہی موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دے تو دماغ کو سکون کی حالت سے اچانک مکمل سرگرمی کی حالت میں منتقل ہونا پڑتا ہے۔ اس تیز تبدیلی کے نتیجے میں ذہنی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے اور انسان بے چینی، چڑچڑاپن اور تھکن محسوس کرنے لگتا ہے۔ بعض مواقع پر اس کے باعث پورے دن کے دوران کام میں دلچسپی بھی کم ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند سے بیدار ہونے کے بعد کم از کم تیس منٹ سے ایک گھنٹہ تک موبائل فون استعمال نہیں کرنا چاہیے تاکہ دماغ کو قدرتی انداز میں بیدار ہونے کا موقع مل سکے۔ اسی طرح ماہرین نے اس جانب بھی توجہ دلائی ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران سونے سے پہلے موبائل فون استعمال کرنے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھا ہے۔

ان کے مطابق سونے سے پہلے اسکرین دیکھنے کی عادت نیند کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف جسمانی اور ذہنی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین بہتر صحت کے لیے موبائل فون کے استعمال میں اعتدال اختیار کرنے اور اس کے لیے مناسب وقت کا انتخاب کرنے پر زور دیتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.