اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی کی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ نہال ہاشمی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور وہ طویل عرصے سے پارٹی کے وفادار اور سرگرم رہنما رہے ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر قانون بھی رہ چکے ہیں اور سندھ میں مسلم لیگ ن کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔