افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ مارچ میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) کے مطابق سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جانی تھی تاہم اسے رواں سال کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے ۔
حضر ت علیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس برآمد ہوں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں جبکہ تین ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں ہونے تھے ۔
اے سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل، بشمول پروازوں پر پابندیوں کی وجہ سے یہ سیریز ملتوی کی گئی ہے ۔ اس فیصلے میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھی اعتماد میں لیا گیا اور ان کی رضامندی سے سیریز کو ملتوی کیا گیا ۔
اے سی بی کے مطابق متبادل طور پر سری لنکا میں سیریز کرانے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا مگر متحدہ عرب امارات سے سری لنکا کے لیے پروازیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا ۔