Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب

پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب

0

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان موجودہ مالی سال کے لیے نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے قریب آ گیا ہے۔ اس فریم ورک کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کر کے جون 2026 تک 13 ہزار 450 ارب روپے (134.5 کھرب) کر دیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

افغانستان پر نئی امریکی پابندیاں: ‘اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن’ کی فہرست میں شامل

آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر مالی سال 2025-26 کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ جی ڈی پی کے 11 فیصد کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہنے کا خدشہ ہے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نظرثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں 428 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کم رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.