وفاقی حکومت نے ہفتے میں چار دن دفتروں کے کھلنے اور تین دن چھٹی کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہو گی۔
سندھ حکومت کا سرکاری اداروں میں جمعہ کو ورک فرام ہوم دینے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم تنخواہوں میں یہ کٹوتی شعبہ صحت اور تعلیم پر لاگو نہیں ہو گی۔
یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکج کے تحت جاری کیا گیا ہے۔