کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئےحتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں افراط زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کے تعین پر غور کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تاہم فروری 2026 میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ فروری 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 121 ملین ڈالر سرپلس رہا۔