پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے حکومت نے سپلائی چین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع اوگرا کے مطابق اب درآمد سے لے کر پیٹرول پمپس تک پہنچنے والی پوری سپلائی چین کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے والے والد کو بری کر دیا
اس نظام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے۔ وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ رجسٹرڈ پمپس کے علاوہ کسی اور کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی پر کارروائی ہو گی۔
نگرانی کے تحت یہ دیکھا جائے گا کہ ڈپو سے کتنا تیل نکلا اور کتنی فروخت ہوئی۔ اس کا مکمل ریکارڈ وزارت توانائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر کو دستیاب ہو گا۔