Gas Leakage Web ad 1

چین کی ایران پر حملوں کی مخالفت، حملے فوری روکنےکا مطالبہ

چین کی ایران پر حملوں کی مخالفت، حملے فوری روکنےکا مطالبہ

0

چین نے ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت حاصل نہیں ہے ۔

بحرین اور کویت کیخلاف ایران کے مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں، خلیج تعاون کونسل

چین نے ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے ۔ چینی وزیر خارجہ نے بڑے ممالک پر زور دیا کہ وہ تعمیری کردار ادا کریں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کر چکا ہے اور انہیں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.