Gas Leakage Web ad 1

امریکا، برطانیہ کا یمن میں حوثیوں کے 30 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

0

امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے تیس ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

’امریکا حکام نے کہا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے حوثیوں کے میزائلوں، گاڑیوں اور دیگر اڈوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کیا کہ ان حملوں کا مقصد پیغام دینا ہے کہ حوثیوں کے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور برطانیہ کا یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر یہ تیسرا حملہ ہے

یاد رہے کہ یکم جنوری کو بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا تھا، جوابی کارروائی میں 10حوثی مارے گئے تھے۔

12 جنوری کو امریکا اور برطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے اور ان حملوں کو دفاع کا حق قرار دیا تھا۔

4 فروری کو امریکا اور برطانیہ نے بحیرہ احمر میں کارروائیوں کو جواز بنا کر یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کر دیے۔

’امریکا اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر 36 مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور 6 میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.