Gas Leakage Web ad 1

3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

0

تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 50 ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف کا مدمقابل رانا عرفان تھا۔ فائنل میں رانا عرفان نے دو سنچری بریک لگانے کے باوجود کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات مسترد کردیے

گیارہ فریم پر مشتمل یہ فائنل مقابلہ نہایت ہی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ پنجاب کے کھلاڑی رانا عرفان نے دوسرے فریم میں 112 اور ساتویں فریم میں 141 کا بریک بنایا، جو اس چیمپئن شپ کا سب سے بڑا بریک تھا، لیکن اس کے باوجود وہ محمد آصف کو شکست نہ دے سکے۔

محمد آصف نے اس چیمپئن شپ کے دوران مجموعی طور پر آٹھ سنچری بریک کھیلے اور یوں وہ پانچویں بار قومی چیمپئن بننے میں کامیاب ہو گئے۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیشنل بینک کے صدر رحمت حسنی، پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر میمن اور عالمگیر شیخ نے کھلاڑیوں میں سولہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے۔

تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن، ایشیائی ٹائٹل اور سارک چیمپئن شپ کا اعزاز جیتنے والے پاکستان کے نمائندہ کھلاڑی محمد آصف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے لیے بے شمار اعزازات جیتے ہیں لیکن انہیں اب تک اعلان کردہ پوری انعامی رقم نہیں ملی اور نہ ہی اتنے ٹائٹل جیتنے پر انہیں زیادہ سراہا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.