Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے: سرفراز بگٹی

بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے: سرفراز بگٹی

0

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں لاپتا افراد کا طویل عرصے سے چلا آ رہا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی اور میرٹ کے ذریعے ہی بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرکے انہیں ریاست سے جوڑا جا سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی کابینہ نے دو نئے ڈویژنز پشین اور کوہ سلیمان بنانے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ مزید ڈویژنز اور اضلاع بنانے پر بھی کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس

سرفراز بگٹی نے کہا کہ مختلف لوگوں نے لاپتا افراد کے مسئلے پر صرف سیاست چمکائی، ریاست کو مورد الزام ٹھہرایا اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی بار اس کا حل نکالا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس مشتبہ افراد سے تفتیش کے لیے اب ایک قانونی فریم ورک موجود ہے، جس کے بعد لاپتا افراد کا الزام ریاست پر نہیں ڈالا جا سکے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر اور سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ اس عمل کا آغاز ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد سے ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.