sui northern 1

طبی میدان میں انقلاب، صرف ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتے خون کو روکنے والا اسپرے

طبی میدان میں انقلاب، صرف ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتے خون کو روکنے والا اسپرے

0
Social Wallet protection 2

جنوبی کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسا طبی پاؤڈر تیار کیا ہے جو زخم پر براہِ راست چھڑکنے پر صرف ایک سیکنڈ کے اندر ایک مضبوط حفاظتی خون روکنے والی تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس نئے پاؤڈر کا نام AGCL Powder ہے، جو بنیادی طور پر ایک نئے قسم کا ہیمرسٹک ایجنٹ ہے جو بہتے خون کو روکنے والا مادّہ ہے۔ اسے سیدھے زخم پر چھڑکنے سے یہ خون کے ساتھ تعامل کے فوراً بعد ایک مضبوط ہائیڈروجل تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے جو خون بہنا فوراً روک دیتا ہے۔ پاؤڈر میں شامل اجزا خون میں موجود کیلشیم آئنز کے ساتھ تیز رفتار کیمیائی رد عمل کرتے ہیں۔

sui northern 2

جماعت اسلامی نے “حق دو پشاور کو” تحریک کا باقاعدہ آغاز کردیا

ردِ عمل کے نتیجے میں پاؤڈر سیکنڈوں میں ہائیڈروجل میں بدل جاتا ہے اور مضبوط فزیکل بارئیر بناتا ہے جو زخم کو فوری طور پر سیل کر دیتا ہے۔ اسے گہرے اور غیر ہموار زخموں پر بھی مؤثر طریقے سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ اسپرے قدرتی اور بایو کمیپیٹیبل مواد سے تیار، محفوظ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ پاؤڈر درجہ حرارت یا نمی کے سخت حالات میں بھی دو سال تک مؤثر رہتا ہے جو اسے جنگی میدان، آفت زدہ علاقوں اور ایمرجنسی میڈیکل سیٹنگز میں استعمال کے لیے بہت کارآمد بناتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.