اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 4 سنگل بینچز اور ایک ڈویژن بینچ دستیاب ہو گا جبکہ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے یکم سے 8 جنوری تک کا روسٹر جاری کر دیا ہے۔ اس دوران ایک ٹرانسفر کیس میں آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
اعتماد سازی کیلئے نوازشریف اور عمران خان سمیت 5 بڑی شخصیات کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنا اللہ
ڈیوٹی روسٹر کی تفصیلات کے مطابق ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز 5 سے 8 جنوری تک دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف بھی 8 جنوری تک عدالت میں دستیاب ہوں گے۔