حکومت نے چوہدری رفیق نئیر کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری رفیق نئیر اب بطور وزیر اطلاعات اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے
چوہدری رفیق نئیر کا شمار تجربہ کار سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے اور انہیں حکومتی امور اور عوامی رابطہ کاری کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وہ حکومتی پالیسیوں کی مؤثر تشہیر، میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید بہتر بنانے اور عوام تک درست معلومات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔
سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے اس تقرری کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ چوہدری رفیق نئیر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔