sui northern 1

ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کیلئےکام کرنا ہوگا: احسن اقبال

ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کیلئےکام کرنا ہوگا: احسن اقبال

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے ڈھائی کروڑ بچے اس وقت اسکولوں سے باہر ہیں، اس لیے معرکہ حق کے بعد اب معرکہ ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ انٹگریٹڈ اکنامک سروے کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘اڑان پاکستان’ کے مقصد کے لیے تمام بچوں کا اسکولوں میں داخلہ لازمی ہے اور ملک میں شرح خواندگی کو 90 فیصد تک لانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے جہالت کا خاتمہ ضروری ہے۔

sui northern 2

طاہر اشرفی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب ڈیٹا کی بنیاد پر چلایا جائے گا، جس کے لیے پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری اور زراعت شماری کی گئی ہے کیونکہ مستند ڈیٹا ہی بہتر منصوبہ بندی کی بنیاد بن سکتا ہے۔ احسن اقبال نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ پانچ برسوں میں بڑے معاشی بحران دیکھے، جن کا آغاز 2018 کی تبدیلی سے ہوا جس کے نتیجے میں درآمدات کا بحران پیدا ہوا اور ملک نے اپنی میکرو اکنامک بنیاد کھو دی، جس سے غریب اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب بحران کا دور پیچھے رہ گیا ہے اور معاشی استحکام کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 3.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور حکومت معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافے پر توجہ دے رہی ہے، جس کے باعث سماجی شعبے کے اعشاریوں میں بھی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.