سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا کے قریب واقع مشہور اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور وہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر
اس سے قبل امریکہ کے ایک نرسنگ ہوم میں بھی تباہ کن دھماکہ ہوا تھا جس میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں پھنس گئے تھے۔ کرانس مونٹانا میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔