sui northern 1

راولپنڈی میں ڈاکٹرز نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

راولپنڈی میں ڈاکٹرز نے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے ایک نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ والدین نے جب بچے کے زندہ ہونے کی تصدیق کی تو اسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ والدین کے مطابق بچے کی پیدائش گزشتہ روز ہوئی تھی اور اس کی حالت خراب تھی، تاہم ڈاکٹرز نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے میت لواحقین کے حوالے کرنے کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

sui northern 2

صدر اور وزیراعظم کا سال نو 2026 پر قوم کے نام پیغام

جب والدین نے بچہ وصول کیا تو اس کی سانسیں چل رہی تھیں اور آکسیجن ماسک لگے ہونے کے باوجود بچے کو سانس لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس معاملے پر اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچہ "Lazarus syndrome” کا شکار تھا جس میں سانس کی رفتار انتہائی مدہم ہو جاتی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.