sui northern 1

بھارت امریکا تعلقات میں سردمہری، بھارتی ارب پتی شخصیات براہ راست متاثر

بھارت امریکا تعلقات میں سردمہری، بھارتی ارب پتی شخصیات براہ راست متاثر

0
Social Wallet protection 2

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی سرد مہری کے براہ راست اثرات بھارت کی بااثر ارب پتی شخصیات پر مرتب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہندوتوا پرور پالیسیوں اور دوغلی خارجہ حکمت عملی نے واشنگٹن کے ساتھ نئی دہلی کے تعلقات کو متاثر کیا ہے۔

sui northern 2

کھلاڑی اگلے سال پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ

اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی ارب پتیوں نے لابی فرمز پر لاکھوں ڈالرز خرچ کیے لیکن اس کے باوجود وہ امریکا کے ساتھ مطلوبہ تجارتی تعلقات استوار کرنے میں ناکام رہے۔ گوتم اڈانی کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ذاتی روابط اور مہنگی لابنگ امریکی قانونی ترجیحات اور عدالتی نظام پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد اب بھارت امریکا کے لیے ایسا اتحادی نہیں رہا جس پر اہم معاملات سنبھالنے کے لیے بھروسہ کیا جا سکے، جبکہ ٹیرف کے تنازعات کے باعث نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ بھی نہ ہونے کے برابر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے بھارت کے لیے اس وقت مزید تلخی پیدا کر دی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اپنی قربت میں اضافہ کر لیا۔

اس رپورٹ میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بھی تذکرہ موجود ہے جس میں پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آنے اور ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کے ساتھ ساتھ پاک بھارت جنگ رکوانے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.