sui northern 1

گلگت بلتستان کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنانے کا عزم، آثارِ قدیمہ کے تحفظ اور فوڈ اتھارٹی کو فعال کرنے کی ہدایات

گلگت بلتستان کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنانے کا عزم، آثارِ قدیمہ کے تحفظ اور فوڈ اتھارٹی کو فعال کرنے کی ہدایات

0
Social Wallet protection 2

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ سیاحت کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے، جس پر بھرپور توجہ دے کر اسے مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، خصوصاً مختلف مقامات پر موجود آثار قدیمہ اور ورثہ کی اہم نشانیوں کے تحفظ اور ان پر تحقیق کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ دیامر بھاشا ڈیم کی زد میں آنے والے آثار قدیمہ کے نمونوں کو محفوظ بنانے کے لیے واپڈا کے تعاون سے کام کیا جائے۔

sui northern 2

سی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی

جسٹس (ر) یار محمد کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس لیے قومی و بین الاقوامی سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، نئے سیاحتی مقامات کی دریافت اور ان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سرمائی سیاحت کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ استور شونٹر روڈ اور گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر سے خطے میں سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کا شعبہ معاشی سرگرمیوں اور تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے اس پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ تمام مارکیٹوں میں غیر معیاری اشیاء کی روک تھام کے لیے فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں فی الفور اقدامات اٹھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.