چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف نے دو سال کے طویل وقفے کے بعد متاثرین کے لیے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل بذریعہ قرعہ اندازی شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں 29 دسمبر کو سیکٹر D/13، F/13 اور E/13 کے 250 متاثرین کے لیے قرعہ اندازی کی گئی جس کے ذریعے الاٹمنٹ کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ حکام کے مطابق دیگر باقی ماندہ متاثرین کے لیے قرعہ اندازی کا اگلا مرحلہ 20 جنوری کو منعقد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔