پاکستان آرمی کی 50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 جناح پولو فیلڈز لاہور میں اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقریب میں آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس چیمپئن شپ کو پاکستان آرمی کی کھیلوں میں روایت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس قرار دیا گیا۔
پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ
اس چیمپئن شپ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پشاور کور نے پہلی جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔