sui northern 1

ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر جیک ویدرالڈ کی حمایت کر دی

ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر جیک ویدرالڈ کی حمایت کر دی

0
Social Wallet protection 2

آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے ایشز میں بطور ٹیسٹ کرکٹر جیک ویدرالڈ کے مشکل آغاز کے باوجود انہیں اپنے اوپننگ پارٹنر کے طور پر سپورٹ کیا ہے۔ پرتھ میں کھیلے گئے ایشز کے پہلے ٹیسٹ سے ڈیبیو کرنے والے جنوبی آسٹریلوی کھلاڑی جیک ویدرالڈ کی بیٹنگ اوسط 21 سے کچھ کم ہے، جسے میلبورن میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کی مشکل پچ پر انگلینڈ کے خلاف 10 اور 5 رنز کی اننگز نے مزید متاثر کیا ہے۔

sui northern 2

تیسری فرد کے آنے کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے،عماد وسیم کی پوسٹ پر اہلیہ کا ردعمل

ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ ہماری نسل کے بہت سے بہترین کھلاڑی ایسے رہے ہیں جو شروع میں دباؤ کا شکار نظر آئے، اس لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز مشکل ہو سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ویدرالڈ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

ویدرالڈ کے علاوہ 36 ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر کیمرون گرین کی ٹیم میں جگہ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ایک وقت میں نمبر 3 کے لیے موزوں سمجھے جانے والے 26 سالہ گرین کو میلبورن ٹیسٹ میں نمبر 7 پر بھیجا گیا اور وہ اپنی پچھلی 4 اننگز میں 20 رنز تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ سلیکٹرز نے انہیں بیو ویبسٹر پر ترجیح دی تھی جن کی بیٹنگ اور بولنگ اوسط گرین سے بہتر ہے، تاہم گرین اب تک ایشز میں 52.66 کی مہنگی اوسط سے صرف 3 وکٹیں حاصل کر سکے ہیں۔ اس کے برعکس انگلش کپتان بین اسٹوکس 21.69 کی اوسط سے 13 وکٹیں لے چکے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے آسٹریلوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین اپنی صلاحیتوں کے باوجود کچھ اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل میں آپ کو اپنی کارکردگی برقرار رکھنا ہوتی ہے اور اب تک یہ سیریز ان کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی۔ آسٹریلیا کو سیریز میں 1-3 کی برتری حاصل ہے جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.