sui northern 1

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، شاندار استقبال

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، شاندار استقبال

0
Social Wallet protection 2

**متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے**

sui northern 2

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ معزز مہمان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، جس کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انہیں فضائی سلامی پیش کی۔

’ آرمی چیف کو قتل کی دھمکی‘، پاکستان کا برطانیہ سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اماراتی صدر کی صدر مملکت آصف علی زارداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ دورہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں مسلسل بڑھتی ہوئی قربت کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.