sui northern 1

ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار اور فروخت میں ریکارڈ کمی

ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار اور فروخت میں ریکارڈ کمی

0
Social Wallet protection 2

**ٹویوٹا کی عالمی پیداوار اور فروخت میں نومبر میں کمی ریکارڈ**

sui northern 2

ٹویوٹا موٹر کارپورشن نے نومبر کے مہینے میں عالمی سطح پر اپنی پیداوار اور فروخت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں نومبر میں عالمی پیداوار میں 5.5 فیصد کمی واقع ہوئی، جو گزشتہ چھ ماہ میں پہلی کمی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ٹویوٹا نے نومبر میں کل 8 لاکھ 21 ہزار 723 گاڑیاں تیار کیں۔ بیرون ملک پیداوار میں 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 5 لاکھ 63 ہزار 546 یونٹس رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ جاپان میں اندرون ملک پیداوار میں 9.7 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جو 2 لاکھ 58 ہزار 177 گاڑیوں تک محدود رہی۔

فروخت کے شعبے میں بھی عالمی سطح پر 2.2 فیصد کمی نوٹ کی گئی، جو گذشتہ 11 ماہ میں پہلی منفی کارکردگی ہے۔ کمپنی نے نومبر میں کل 9 لاکھ 11 ہزار گاڑیاں فروخت کیں۔ بیرون ملک فروخت میں 2.6 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 69 ہزار 789 یونٹس فروخت ہوئیں، جبکہ جاپان میں مقامی مارکیٹ میں فروخت تقریباً مستحکم رہی جہاں محض 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1 لاکھ 30 ہزار 222 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

یہ اعداد و شمار عالمی معاشی صورتحال، سپلائی چین کے مسائل اور مارکیٹ میں تبدیلیوں کے درمیان سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.