ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مئی کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا: وزیراعظم
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو اسلام آباد کی ریونیو حدود میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ضروری خدمات میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس تعطیل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہوگا۔