sui northern 1

ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے: وزیرخزانہ

ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے: وزیرخزانہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اب استحکام کے مرحلے سے نکل کر برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے اور ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

sui northern 2

امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام، اصلاحات اور پالیسیوں کے تسلسل سے ملکی اور عالمی سطح پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، اور ملک نے مالی سال کا آغاز مضبوط معاشی بنیادوں کے ساتھ کیا ہے۔ پرائمری بجٹ سرپلس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کرنا مسلسل خساروں کے دور سے نکلنے کی واضح علامت ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی اور 14.5 ارب ڈالر سے زائد زرِ مبادلہ کے ذخائر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام ایک ضروری بنیاد ہے، تاہم اصل چیلنج پائیدار ترقی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں معیشت کی نمو 2.7 فیصد رہی، جو بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ حکومت کھپت اور قرضوں پر مبنی ترقی کے ماڈل سے ہٹ کر برآمدات پر مبنی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے موجودہ بجٹ میں ٹیکس اصلاحات، انرجی سیکٹر میں بہتری، سرکاری اداروں کی اصلاح اور ٹیرف اصلاحات کو اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہائیوں پر محیط تحفظاتی نظام کا خاتمہ اور عالمی مسابقت میں اضافہ چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اپنی معاشی حکمت عملی کو عالمی طلب میں تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ کر رہا ہے، اور آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، جو مناسب پالیسی تسلسل کے ساتھ پانچ سال میں دوگنی ہو سکتی ہیں۔ برآمدکنندگان کے لیے ٹیکس نظام آسان بنانے اور انتظامی رکاوٹیں کم کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.